Thursday, December 1, 2022

شاہد آفریدی نے بھی سیاسی میدان میں آںے کا اشارہ دیدیا

شاہد آفریدی نے بھی سیاسی میدان میں آںے کا اشارہ دیدیا

 پشاور(92نیوز)شاہد آفریدی نے سیاسی میدان میں آنےکا اشاہ دے دیا۔ ویڈیو پیغام میں  قیام امن کے لئے  سابق آرمی چیف راحیل شریف اور وزیر اعظم  نواز شریف کی تعریف کی۔

تفصیلات کےمطابق لالہ نے کر کٹ کا میدان چھوڑا تو ایسا لگتا ہے کہ سیاسی میدان میں ڈیرے ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ نئے سال کی آمد پر اپنے ویڈیو پیغام میں بولے کہ پچھلے پچیس تیس سال کی  مشکلات  کے بعد دو ہزار سولہ امن وامان سے گزرا اس کے لئے سیاسی اور فوجی قیادت کا شکریہ ادا کر نا چاہئے۔   بوم بوم  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں صحیح معنوں میں ترقی اس وقت آئے گی جب غریب کا طرز زندگی بھی بہتر ہوگا۔سی پیک منصوبہ ملک کی قسمت بدل دے گا۔ لالہ نے مزید کہا کہ  ملک میں تعلیمی میدان میں  بھی کام کر نے کی ضرورت ہے ، سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ  لالہ کی سیاسی اننگز کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے مگر کیا یہ اننگز کر کٹ کی طرح جلد بازی پر مشتمل ہوگی یا سیاسی داو پیچ کے ساتھ ایک طویل اور دیرپا اس کا انتظار بوم بوم کے فینز کو ہے۔