Monday, October 3, 2022

شاہد آفریدی رمضان المبارک میں خیراتی کاموں میں مصروف

شاہد آفریدی رمضان المبارک میں خیراتی کاموں میں مصروف
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی رمضان المبارک کے دوران  ملک کے طول وعرض میں خیراتی کاموں میں مصروف ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ شاہد آفریدی کا نکیال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہد خان آفریدی نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ سکندر حیات خان سے بھی ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی۔