Sunday, September 25, 2022

شاہد آفریدی بچپن کی یادوں میں کھو گئے

شاہد آفریدی بچپن کی یادوں میں کھو گئے

لاہور (92نیوز) کوئی لوٹا دے میرے بیتے ہوئے دن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی بچپن کی یادوں میں کھو گئے۔ لالہ جی نے ٹویٹر پر بچپن کو یاد کرتے ہوئے اشعار لکھے اور اپنے بچپن کی تصویر بھی جاری کی۔

lala بچپن چیز ہی ایسی ہے کہ کسی کو بھی نہیں بھولتا۔ ہر کوئی بچپن کے دنوں میں واپس جانا چاہتا ہے۔ کچھ ایسی ہی خواہش لیے شاہد آفریدی بھی بچپن کی یادوں میں کھو گئے۔ ٹویٹر پر بھائی مشاق آفریدی سے نہ صرف بچپن کی یادوں سے متعلق تصویریں شیئر کیں بلکہ اس حوالے سے اشعار بھی لکھے۔

lala1

شاہد آفریدی نے اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہنسی، تبسم، قہقہے سب کھو گئے مشی ہم بڑے ہو گئے

lala3 سماجی ویب سائٹ پرماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لالہ جی نے اپنے بچپن کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔