Wednesday, October 5, 2022

شاہد آفریدی اور عبدالرزاق پرفارمنس دکھا کرٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں : چیف سلیکٹر

شاہد آفریدی اور عبدالرزاق پرفارمنس دکھا کرٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں : چیف سلیکٹر
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم چھ سال بعد انگلینڈ جا رہی ہے۔ یقین نہیں کہ اچھا کارکردگی دکھا پائے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس کے لیے ایک ہی کپتان کی تجویز بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق بھی پرفارمنس دے کرٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا دورہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا مقصد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دلانا ہے۔ نئے لڑکوں سے زیادہ امیدیں نہیں لیکن یقین ہے کہ انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ جو لڑکے انگلینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے انہیں دبئی میں بھی موقع ملے گا۔ انضمام الحق نے کہا کہ سب فارمیٹس کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔