Monday, October 3, 2022

شاہدرہ ٹاؤن میں مکان کی بوسیدہ چھت منہدم، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کر کے تمام افراد کو زندہ نکال لیا

شاہدرہ ٹاؤن میں مکان کی بوسیدہ چھت منہدم، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کر کے تمام افراد کو زندہ نکال لیا
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شاہدرہ میں مکان کی بوسیدہ چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے یاسین گارڈن میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ایک خاندان کے دس افراد مکان بجلی بند ہونے پر سونے کیلئے مکان کی چھت پر پہنچے تو بوسیدہ چھت بوجھ برداشت نہ کر سکی اور منہدم ہو گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے زندہ باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد میو اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں چھے خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔