Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شانگلہ: سیاحوں کی گاڑی دریا میں گر گئی،4افراد جاں بحق، چترال میں سیلاب سے مرنےوالوں کی تعداد31 ہو گئی

شانگلہ: سیاحوں کی گاڑی دریا میں گر گئی،4افراد جاں بحق، چترال میں سیلاب سے مرنےوالوں کی تعداد31 ہو گئی
July 26, 2015
شانگلہ (92نیوز) شانگلہ میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں گر گئی جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی دریا میں گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب چترال کے ریشم گوٹھ نالے میں طغیانی سے مزید دو افراد ریلے میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے مرنے والوں کی تعداد اکتیس ہو گئی ہے۔ اب تک 300 گھر اور دکانیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں جبکہ پانچ سو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے پنجول روڈ بلاک ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔