Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شانگلہ اور کوہستان میں بارشوں ںے تباہی مچادی ،اب تک 20افراد زندگی کی بازی ہار چکے

شانگلہ اور کوہستان میں بارشوں ںے تباہی مچادی ،اب تک 20افراد زندگی کی بازی ہار چکے
April 5, 2016
شانگلہ(ویب ڈیسک)شانگلہ اور کوہستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے وادی میں اب تک بیس  سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں رابطہ سڑکیں پل سب کچھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق شانگلہ  میں   طوفانی بارشیں موت بن کربرسی ہیں چھتیں گرنے،لینڈسلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات  میں  قیمتی زندگیاں  موت کی وادی میں اترگئیں۔ رابطہ سڑکیں پل اورلوگوں کےگھربار سب کچھ سیلاب کابےقابوپانی اپنےساتھ بہالےگیاہے۔اپنی چھتوں سےمحروم ہونےوالےمتاثرین کھلے آسمان تلےبیٹھےبےبسی کی تصویربنےہوئےہیں۔ اسی طرح کوہستان میں بھی موسلادھاربارشوں نےتباہی مچادی اورکئی افراداپنی زندگیوں  سےہاتھ دھوبیٹھے کندیا ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ میں سات گھر تباہ ہوگئےجن کےملبےتلےتیس سے زائد افراد  دب گئے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورچارلاشوں کونکال لیاگیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے سڑکوں کی بندش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دوسری جانب قراقرم ہائی  وے جگہ جگہ سےبندہے متعدد غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں مسافر بشام اور کوہستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سوا ت بشام شاہرا بند ہونے سے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ شانگلہ اور کوہستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہ افراد نے حکومت سے فوری طور پر امداد کا مطالبہ کیا ہے۔