Saturday, October 1, 2022

شام کے سرحدی شہر تل ابیاد میں کار بم دھماکا، 13 افراد ہلاک

شام کے سرحدی شہر تل ابیاد میں کار بم دھماکا، 13 افراد ہلاک
 دمشق (92 نیوز) شام کے سرحدی شہر تل ابیاد میں کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سیرئن آبزرویٹری کے مطابق کار بم دھماکا شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ باغی اور عام شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ترکی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کرد گروپ "وائی پی جے" کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ گزشتہ ماہ ترکی اور اُس کے حمایت یافتہ باغیوں نے فوجی آپریشن کرتے ہوئے کرد جنگجوؤں سے تل ابیاد کا کنٹرول حاصل کیا تھا ۔