Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام پر 18 فروری سے جاری بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی

شام پر 18 فروری سے جاری بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی
February 25, 2018

دمشق (92 نیوز) شام پر ساتویں روز بھی بموں کی برسات جاری ہے ۔
شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ نے باغیوں کے زیر قبضہ شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری کی ہے ۔ اب تک پانچ سو عام شہری مارے جا چکے ہیں جن میں 121 بچے بھی شامل ہیں ۔
مشرقی غوطہ کی تشویشناک صورتحال پرسوئیڈن اور کویت نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جس پر اتفاق رائے ہونے میں تین دن لگ گئے ۔
پندرہ ارکان پرمشتمل کونسل نے امداد کی ترسیل اور طبی بنیادوں پر انخلا کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا ۔
مسودے میں قرارداد کی منظوری کے 72 گھنٹوں بعد 30 دن کیلئے ملک بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔
مسودے کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ ملین لوگوں کو امداد کی شدید ضرورت ہے ۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نامی تنظیم نے کہا کہ ہفتے کو قرارداد کے منظور ہونے کے چند منٹ بعد ہی مشرقی غوطہ پر فضائی بمباری کی گئی ۔