شام میں کیٹ مین کی بلیوں سے انوکھی محبت
حلب ( 92 نیوز) شام میں کیٹ مین کی بلیوں سے انوکھی محبت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔
شام کے جنگ زدہ صوبےحلب کے رہائشی نےلاوارث بلیوں کیلئےایک خوبصورت شیلٹر ہاؤس بناڈالاجہاں اس وقت سیکڑوں بلیوں رہتی ہیں۔
جلیل نامی اس شخص کو کیٹ مین کہہ کربھی پکارتے ہیں، جلیل کاکہنا ہےکہ ان کی اس کوشش کو بہت پذیرائی ملی ہےاورلوگ بلیوں کی دیکھ بھال کیلئےانہیں آن لائن فنڈز بھی بھجواتے ہیں۔