Friday, October 7, 2022

شام میں ملٹری آپریشن، امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد منظور

شام میں ملٹری آپریشن، امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد منظور
 واشنگٹن (92 نیوز) شام میں ملٹری آپریشن کی وجہ سے امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ترکی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل پر رائے شماری ہوئی جسے سولہ کے مقابلے میں چار سو تین ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ بل کے متن میں کہا گیا کہ شام پر حملے میں ملوث ترک ذمے داران اور ترک وزارت دفاع  کی حمایت  کرنے والے بینکوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ ترک افواج کیلئے امریکی ہتھیاروں کی برآمد کو ممنوع قرار دیا جائے۔