Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام میں مشرقی غوطہ پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی

شام میں مشرقی غوطہ پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی
March 9, 2018

دمشق (92 نیوز) شام کےعلاقے مشرقی غوطہ پر قبضے کیلئے حکومت اور باغیوں میں جنگ عروج پر ہے ۔
شیلنگ ، گولہ باری اور بمباری میں مزید درجنوں افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ۔ بمباری سے کئی مکانات کھنڈرات میں بدل گئے ۔
شامی فوج نے روسی اور اتحادی ملیشیا کی مدد سے غوطہ کا 50 فی صد سے زائد حصہ باغیوں سے چھڑا لیا ہے جبکہ حکومت نے مکمل قبضے کیلئے مزید کمک بھی وہاں بھیج دی ۔
بشار الاسد کی حکومت مشرقی الغوطہ کو باغیوں سے آزاد کروانے کے لئے شدید بمباری اورگولہ باری کا سہارا لے رہی تاکہ زمینی فوج کو اتارنے کی راہ ہموار ہو سکے ۔
شامی آبزرویٹری کےمطابق علاقے میں موجود ڈاکٹروں اور رہائشیوں نے کہا کہ الغوطہ میں شدید بمباری کی جا رہی ہے اور متعدد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
مقامی رہائشیوں نےالزام عائد کیا کہ ممکنہ طور پر حکومتی بمباری میں کیمیائی گیس کا استعمال بھی کیا گیا ۔