شام میں مخالفین پر گیس حملے نہیں کئے ، شامی صدر بشارالاسد
دمشق (92 نیوز) کیمیائی حملوں کے سوال پر شامی صدر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے کہا شام میں مخالفین پر گیس حملے نہیں کئے۔
شامی صدر بشارالاسد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور برطانوی حکومت پرشدید تنقید کی ۔
بشارالاسد نےکہا کہ شام میں مخالفین پر گیس حملے نہیں کئے، یہ پراپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے اور اس طرح کی خبریں غلط تھیں۔ الزام لگانے والے شام میں کیمیائی حملوں کا الزام لگانے والے کوئی ثبوت لے آئیں۔
بشارالاسد نے الزام عائد کیا کہ برطانیہ نے اپریل میں دومہ میں کیمیائی حملے کرنے والوں کی معاونت کی۔
بشار الاسد نے کہا کہ امریکا،برطانیہ اور انکے اتحادی شام میں خانہ جنگی کو جان بوجھ کر طول دے رہے ہیں۔