Wednesday, September 28, 2022

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر گولوں سے حملہ

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر گولوں سے حملہ

دمشق (92 نیوز) شامی دار الحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارٹر گولوں کے حملے سے سفارت خانے کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ پانی اور بجلی کا نظام بھی تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا۔
دوسری جانب روس نے کہا کہ اس حملے سے دہشتگردی کیخلاف عزم متاثر نہیں ہو گا۔
ماسکو نے اقوام متحدہ سے حملے کی مذمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
شامی تنازع میں شمولیت کے بعد سے روسی سفارتخانے کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔