Friday, September 30, 2022

شام میں حملے میں کلورین پر مشتمل زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا، رپورٹ

شام میں حملے میں کلورین پر مشتمل زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا، رپورٹ
 ہیگ (92 نیوز) گزشتہ سال شام میں ہونیوالے حملے سے متعلق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق شام میں حملے میں کلورین پر مشتمل زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا۔ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملےمیں  کلورین پر مشتمل زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کسی کو بھی حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ اس سے قبل امریکا نے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے شامی حکومت کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ 7 اپریل 2018 کوشام کے علاقے دوما میں ہونیوالے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔