Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، انسانی حقوق کے اداروں کو شامی عوام تک رسائی دی جائے: جان کیری

شام میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، انسانی حقوق کے اداروں کو شامی عوام تک رسائی دی جائے: جان کیری
February 6, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں جبکہ شامیوں کی امداد کیلئے انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دی جائے۔ کولمبین صدر کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس اور شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت دونوں اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں انسانی حقوق کے اداروں کی شامیوں تک رسائی اور فضائی بمباری کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔