Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام میں بمباری سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 810 ہو گئی

شام میں بمباری سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 810 ہو گئی
March 6, 2018

غوطہ ( 92 نیو ز) شام  کے شہر غوطہ میں پھر بمباری ہوئی جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 810 ہوگئی ہے ۔ ادھر 46 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کوروکے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں ترک کردی گئیں ۔محصور شہریوں کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک بمباری کے باعث دوما سے ہی واپس لوٹ آئے ، 17روز سے جاری لڑائی آٹھ سو دس افراد کی جانیں لے چکی ہے۔

مشرقی غوطہ اپنے رہائشیوں کیلئے زندہ قبر بن گیا ، عالمی مطالبات اور تنقید سب ہوا ہوگئی ۔  باغیوں کے زیر قبضہ علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے شامی اور روسی فورسز کی بمباری کا سلسلہ تاحال نہیں رکا۔

سرکاری فوج نے اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں کو بھی نہ چھوڑا،،جس پر موجود 70 فیصد ادویات کو لوٹ لیا گیا تھا ، باقی ماندہ سامان کے ساتھ قافلہ 9 گھنٹے تک دوما شہر پر پھنسا رہا ، مسلسل بمباری کے باعث امدادی ٹیموں کو 10 ٹرکوں کا سامان لے کر واپس نکلنا پڑا ۔

اقوام متحدہ نے پیر کو ہونے والے حملوں میں کیمیائی گیس کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، جس میں 79 افراد لقمہ اجل بنے تھے ، امدادی ٹیموں کے مطابق انہوں نے سانس کی تکلیف میں مبتلا 30 افراد کا علاج کیا ہے۔  جن میں 15 بچے اور 13 خواتین بھی شامل ہیں ۔

دوسری جانب روس نے باغیوں کو مشرقی غوطہ سے نکلنے کیلئے محفوظ راستے کی بھی پیشکش کردی ہے ، 18 فروری سے شروع ہونے والے آپریشن میں 8سو زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خوراک اور ادوایات سے محروم 4 لاکھ افراد تاحال یہاں محصور ہیں۔