Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام میں باغیوں نےجنوبی شہرتاسیل کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

شام میں باغیوں نےجنوبی شہرتاسیل کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
April 9, 2016
دمشق(ویب ڈیسک)شام میں باغی گروپوں نےدعویٰ کیاہےکہ انہوں نے ڈیرہ صوبےکےجنوبی شہرتاسیل کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیاہے۔ تفصیلات کےمطابق باغی گروپوں نےایک سماجی ویب سائٹ پرڈیرہ صوبے کے جنوبی شہرتاسیل پرکنٹرول حاصل کرنےکادعویٰ کیاہے۔فجرالتوحید گروپ کےنائب رہنمانےکہاہےکہ عسکری دھڑوں نےشدیدجھڑپوں کےبعدتاسیل شہرکا کنٹرول حاصل کیاہے۔شامی باغی گروپوں کی جانب سے سلسلے میں کئی ویڈیوز بھی نیٹ پرجاری کی گئی ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تاسیل کے  عوام نے باغی گروپوں کوخوش آمدید کہاہے۔