Saturday, July 27, 2024

شام میں امریکی طیاروں کی بمباری؛ کئی بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق

شام میں امریکی طیاروں کی بمباری؛ کئی بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق
April 20, 2017
دیر الزور (92 نیوز) شامی صوبے دیر الزور میں امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری سے  کئی بچوں سمیت تئیس افراد جاں بحق ہو گئے۔۔دوسری طرف متاثرہ علاقوں میں پھنسے شامی شہریوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ شام کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دیر الزور کے علاقے البکمال میں اتحادی طیاروں نے بمباری کی۔اس حملے میں 3 شدت پسند مارے گئے۔حملے میں ہلاک والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف شام میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے والے پناہ گزینوں کے قافلے پر بم دھماکوں کی وجہ سے معطل ہونے والا شہریوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع  ہو گیا۔ باغیوں کے گھیرے میں موجودشمال مغربی دیہاتوں الفوہ اورکفریہ سے تین ہزار افراد نے نقل مکانی کی۔