Sunday, December 4, 2022

شام : سیزفائر کے اگلے روز روسی طیاروں کی بمباری‘ 100 افراد ہلاک

شام : سیزفائر کے اگلے روز روسی طیاروں کی بمباری‘ 100 افراد ہلاک
دمشق (ویب ڈیسک) شام کے شہر حلب اور ادلب میں روسی طیاروں کی شدید بمباری۔ اپوزیشن کے دعوے کے مطابق حملوں میں کم از کم 100 افراد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں باغیوں کے زیرقبضہ شہروں حلب اور ادلب پر شامی اور روسی طیاروں نے شدید گولہ باری کی ہے اور اس بمباری کے نتیجے میں 100 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے ہوئے ایک ہی دن گزرا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کے مطابق ادلب میں مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھاون تک پہنچ گئی ہے جن میں تیرہ بچے اور اتنی ہی خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب حلب میں کی جانے والی بمباری سے تیس افراد مارے گئے ہیں۔