Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام : زخمی اور بیمارشہریوں کےانخلا کیلئے جانیوالی کئی بسوں کو باغیوں نے نذرآتش کردیا

شام : زخمی اور بیمارشہریوں کےانخلا کیلئے جانیوالی کئی بسوں کو باغیوں نے نذرآتش کردیا
December 18, 2016

 ادلب (ویب ڈیسک)شام کے صوبے ادلب میں  بیمار اور زخمی شہریوں کے انخلا کے لیے جانے والی کئی بسوں کو باغیوں نے نذر آتش کر دیا ہے دوسری جانب حکام کے مطابق حلب میں ہزاروں کی تعداد میں شہری انتہائی نامناسب حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق مغربی حلب سے انخلا کا ابتدائی معاہدہ جمعے کے روز کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے باعث مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شہری بے خوراک اور رہائشی سہولیات کے پھنس کر رہ گئے تھے۔میڈیا کے مطابق ادلب کے دیہات فواح اور کیفریا جانے والی چھ بسوں پر حملہ کیا گیا اور انھیں آگ لگا دی گئی۔ باغی گروہوں کی جانب سے اس حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا حالیہ ہفتوں کے دوران محصور شہر میں حکومتی افواج نے تیزی کے ساتھ پیش قدمی کی ہے اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ چند روز میں حلب سے چھے ہزار افراد نکل چکے ہیں لیکن جمعے کے روز شہریوں کے انخلا کے دوران فائرنگ کے سبب انخلا روک دیا گیا تھا۔