Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شام : داعش کا ہسپتال پر حملہ‘ بشار الاسد کے حامی 20 فوجی جاں بحق‘ درجنوں زخمی

شام : داعش کا ہسپتال پر حملہ‘ بشار الاسد کے حامی 20 فوجی جاں بحق‘ درجنوں زخمی
May 14, 2016

دمشق (ویب ڈیسک) شام میں داعش نے اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں بیس سے حکومتی فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں ایک بار پھر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز داعش کے جنگجووں نے دیرالزور کے ایک اسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

شہر کے بیشتر حصوں پر اب بھی بشارالاسد کی فورسز کا کنٹرول ہے تاہم کچھ علاقوں پر جنگجووں نے بھی قبضہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک تین لاکھ کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔