Thursday, February 9, 2023

شام ، جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

شام ، جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک
دمشق (92 نیوز) شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان کا کے اے باون ہیلی کاپٹرشام کے مشرقی علاتے میں معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر گیا۔ حادثے کے دوران پائلٹس کو ہیلی کاپٹر سے نکلنے کا موقع نہ ملا اور وہ دم توڑ گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کر کے دونوں پائلٹس کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جنہیں وطن واپس بھجوایا جائے گا۔ حکام کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا۔