Thursday, September 29, 2022

شام : تین سکولوں پر بمباری سے 22 کم عمر طالبعلم جاں بحق

شام : تین سکولوں پر بمباری سے 22 کم عمر طالبعلم جاں بحق
دمشق (ویب ڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں کئی مقامات پر فضائی حملے۔ تین سکولوں پر فضائی حملے میں بائیس کم عمر طالبعلم بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں فضائی کارروائی کے دوران سکولوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں بائیس طالبعلم مارے گئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملے شامی فضائیہ نے کیے ہیں یا روسی لڑاکا طیاروں نے۔ school child   مقامی میڈیا کے مطابق شامی افواج نے کارروائی کرکے چھ دہشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ ایک حملہ حلب سے 75 کلومیٹر دور حاص پر کیا گیا جس میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق حملوں میں تین سکولوں کی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں اب تک بائیس طلباءہلاک ہوچکے ہیں۔