Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام تنازع‘ اقوام متحدہ نے جنیوا میں جاری امن مذاکرات معطل کر دیے

شام تنازع‘ اقوام متحدہ نے جنیوا میں جاری امن مذاکرات معطل کر دیے
February 4, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے شام تنازع کے حل کے لیے جنیوا میں جاری امن مذاکرات عارضی طور پر معطل کر دیے۔ دوسرے دور کا آغاز پچیس فروری کو ہوگا۔ امریکا نے مذکرات ناکام ہونے کی وجہ روس کو قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹفن ڈی مسٹورا کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے پہلے ہفتے میں کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس حوالے سے ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ امن مذاکرات کی عارضی تعطل کو ناکامی نہ سمجھا جائے۔ سٹفن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپ سیاسی عمل کے آغاز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شام تنازع حل کرانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شام کے علاقوں پر روسی طیاروں کی بمباری کے باعث مذکرات ناکام ہوئے‘ روس قیام امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔