Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شام : بس میں خودکش دھماکا‘ تیس افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی ہو گئے

شام : بس میں خودکش دھماکا‘ تیس افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی ہو گئے
August 15, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) ترکی کی سرحدکے قریب شام کے علاقے میں بس میں خودکش دھماکے میں تیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بس میں داعش کے خلاف لڑنے والے گروپوں کے افراد سوار تھے اور حملے کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا جا رہا ہے۔ شام کی انسانی حقوق کی نگران تنظیم کے مطابق دھماکا شام کے صوبے ادلب میں اطمع مہاجر کیمپ کے داخلی راستے پر کیا گیا۔ برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکا ترکی سرحدی حدود میں ہوا جس میں ترک بارڈر سکیورٹی گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش دھماکے میں تیس افراد مارے گئے ہیں۔