Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شام : امریکی حمایت یافتہ باغیوں نے منبج شہر سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا

شام : امریکی حمایت یافتہ باغیوں نے منبج شہر سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا
August 7, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شام میں امریکی حمایت یافتہ فورسز نے منبج شہرسے داعش کا قبضہ چھڑا لیا ہے جبکہ باغیوں نے دعویٰ کیاہے کہ حلب شہرکے گرد قائم حکومتی فورسز کا محاصرہ بھی توڑ دیا ہے۔ حلب شہرمیں ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں حکومتی فورسز کے متعدد اہلکاروں سمیت پانچ سو جنگجو مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام میں امریکا کے حامی ترک اور عرب گروپوں نے داعش کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکی حمایت یافتہ باغیوں نے ترکی کی سرحد کے قریب منبج شہر کا مکمل انتظام سنبھال لیا ہے۔ باغیوں نے جون سے شہر کا گھیراو کر رکھا تھا جبکہ امریکی جنگی طیارے بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے۔ حملوں کے باعث عام شہری بھی نشانہ بنتے رہے۔ ادھر باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حلب میں سکیورٹی فورسز کا محاصرہ توڑ دیا ہے جبکہ آزاد ذرائع نے باغیوں کے دعویٰ کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں اور بشارالاسد کی فوج کے درمیان جھڑپیں شدت سے جاری ہیں۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران لڑائی میں شامی فورسز سمیت پانچ سو جنگجو مارے جا چکے ہیں۔