Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شام : اقتدار پر قبضے کی خونیں جنگ میں عمران دقنیش کا بھائی دم توڑ گیا

شام : اقتدار پر قبضے کی خونیں جنگ میں عمران دقنیش کا بھائی دم توڑ گیا
August 21, 2016
حلب (ویب ڈیسک) خاک و خون میں لتھڑے شامی بچے عمران دقنیش کا زخمی بھائی علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسی اور شامی جنگی طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر شدید بمباری کی تھی جس میں حلب میں رہائش پذیر دو چھوٹے بھائیوں پانچ سالہ عمران اور دس سالہ علی کا گھرانہ بھی تھا۔ حملے کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ عمران کی خاک و خون میں لتھڑی تصویر وائرل ہوئی تو دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی مگر عمران کا بھائی علی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سیریا سولیڈیریٹی کمپین نامی تنظیم نے علی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 17 اگست کو ہونے والی بمباری میں علی دقنیش شدید زخمی ہوا اور اس کے جسم کے اندرونی حصوں میں خون رسنے لگا تھا۔ واضح رہے کہ حلب کبھی شام کا تجارتی اور صنعتی مرکز ہوا کرتا تھا۔ بشارالاسد کے اقتدار پر قبضے کی ضد نے نہ صرف شام بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو آگ اور خون کے دریا میں جھونک دیا ہے۔ اس جنگ میں اب تک لاکھوں شامی شہری بے گھر اور درجنوں شہر مکمل برباد ہو چکے ہیں۔ حالات اس قدر رونگے کھڑے کر دینے والے ہیں کہ لوگوں کے پاس کھانے اور پینے کیلئے سامان تک نہیں۔