Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام ، مشرقی غوطہ میں ہلاکتیں 674 ہو گئیں ، لاکھوں امداد کے منتظر

شام ، مشرقی غوطہ میں ہلاکتیں 674 ہو گئیں ، لاکھوں امداد کے منتظر
March 4, 2018

دمشق (92 نیوز) شام میں جنگ بندی کے باوجود مشرقی غوطہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
انسانی امدادی ادارے وائٹ ہیلمٹس کے مطابق مشرقی غوطہ میں جاری بمباری اور جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد چھے سو چوہتر ہو گئی ۔ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں ۔
انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے بمباری میں 103 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 22 بچے اور 43 خواتین شامل ہیں ۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں پیدا انسانی بحران کے لیے شامی صدر بشار الاسد کا احتساب کرنا چاہیے ۔