Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام ، مشرقی غوطہ میں حکومتی طیاروں کی تازہ بمباری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

شام ، مشرقی غوطہ میں حکومتی طیاروں کی تازہ بمباری، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
March 10, 2018

دمشق (92 نیوز) شام کےعلاقے مشرقی الغوطہ پر دوہفتوں سے جاری بمباری عام شہریوں کیلئےموت، تشدد، اذیت اور عذاب بن گئی ۔ بے یارو مدد گار لاکھوں شہری برستے بموں سے بچنے کیلئے زیر زمین پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہیں ۔
لڑائی میں سرکاری فوج باغیوں کے زیر قبضہ تمام زرعی زمینوں پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے جبکہ باقی علاقے پر جنگ جاری ہے ۔
ڈوما اورعربین پر تازہ بمباری میں مزید کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔
جنگی طیاروں نے وائٹ ہیلمٹ تنظیم کے ان کارکنوں کے قریب بھی بم برسائے جو وہاں امدادی کارروائیوں کیلئے موجود تھے ۔
اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف نے مشرقی غوطہ کو معصوم بچوں کیلئے زمین پر جہنم قرار دیا ہے ۔
امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکےہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔
رپورٹس کے مطابق شامی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ علاقے کے بڑے حصے کا کنٹرول حاصل کر چکی ہیں تاہم اس جنگی آپریشن کے سبب وہاں محصور عام شہریوں تک امدادی اشیاء کی ترسیل اور لوگوں کے انخلا میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔