Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام ، مشرقی غوطہ سے منسلک کئی علاقے برباد ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر

شام ، مشرقی غوطہ سے منسلک کئی علاقے برباد ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر
March 2, 2018

دمشق (92 نیوز) مشرقی غوطہ سے منسلک کئی علاقے برباد ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے شام کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ شام کے باسی زمین پر موجود جہنم میں رہ رہے ہیں ۔
اٹھارہ فروری سے شروع ہونے والی اس بمباری میں اب تک چھ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکےہیں ۔ سیکڑوں زخمی ، موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ بھوک اور افلاس کا شکار تین لاکھ ترانوے ہزار افراد ہیں جو بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ مشرقی غوطہ اور گردونواح کی سیٹلائٹ تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں ۔
تصاویر کے مطابق مشرقی غوطہ کے قریبی ضلع کی ترانوے فیصد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں ۔ سکولز، ہسپتال اور بازار بھی تباہ ہو چکے ہیں جس کے باعث علاقے کے ہزاروں لوگ کھلے آسمانوں تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
ادھرشامی علاقے عفرین میں ترک فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔
تازہ ترین جھڑپوں میں ترکی کے 8 فوجی ہلاک جبکہ تیرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔
جنوری سے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران ترک فوجیوں کی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں ۔