Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام ، حکومتی فورسز نے مشرقی غوطہ کے 10 دیہاتوں کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا

شام ، حکومتی فورسز نے مشرقی غوطہ کے 10 دیہاتوں کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا
March 5, 2018

دمشق (92 نیوز) سیرئین آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں شامی صدر بشار الاسد کی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ کے دس دیہاتوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔ سب سے زیادہ لڑائی بیت سوا کے علاقے میں دیکھی گئی ۔
سرکاری ٹی وی سے خطاب کے دوران صدر بشاور الاسد نے آپریشن میں مزید تیزی لانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غوطہ آپریشن دہشتگردی کیخلاف جنگ کا تسلسل ہے ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا کہ شورش زدہ علاقے میں پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کے باوجود امدادی سامان کی ترسیل تک رسائی نہیں دی جا رہی ۔ شامی حکومت اپنے ہی لوگوں پر بمباری کر رہی ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ۔
ادھر امریکا نے بھی مشرقی غوطہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار روس اور شامی حکومت کو قرار دیا ۔
سیرئین آبزرویٹر کے مطابق مشرقی غوطہ مٰں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری بمباری کے نتیجے میں چھ سو چوہتر افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔