Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شامی فوج کی غوطہ میں پیش قدمی، علاقہ تین حصوں میں تقسیم

شامی فوج کی غوطہ میں پیش قدمی، علاقہ تین حصوں میں تقسیم
March 11, 2018

دمشق (92 نیوز) تباہ کن فضائی حملے اور توپوں سے گولوں کی برسات جہاں مشرقی غوطہ میں تباہی کی داستان رقم کر رہی ہے وہاں شامی فوج کوبڑی کامیابیوں سے بھی ہمکنار کر رہی ہے ۔
کئی علاقوں پر قبضے کے بعد شامی فوج نے مشرقی غوطہ کوتین حصوں میں تقسیم کر دیا ۔ ان میں ایک حصہ ڈوما اور اس کے نواحی علاقوں دوسرا حصہ مغرب میں واقع حرستا اور تیسراحصہ جنوب میں واقع باقی علاقوں پر مشتمل ہے ۔
فورسز نے ڈوما کا زمینی راستہ باغیوں کے زیر قبضہ دوسرے علاقوں سے منقطع کر کے ان کےحمایت اور رسد کےنیٹ ورک کو بری طرح تباہ کر دیا ۔
حکومتی فوج نےڈوما اور حرستا کے درمیان واقع مرکزی شاہراہ اور ایک بڑے قصبے مصرابا پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کو دن بھر ڈوما پر توپ خانے سے گولہ باری اور فضائی حملے جاری رہے جس کے باعث علاقے میں قیامت خیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ لوگ زخمیوں کو اٹھا اٹھا کر ایمبولینسز میں منتقل کرتے رہے ۔
ادھرانٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا کہ ہفتہ کے روز کھانے پینے کے دوہزار400 پیکٹ پر مشتمل 13 ٹرک مشرقی غوطہ پہنچے جبکہ ڈوما میں شیلنگ نے امدادی کارروائی کو خطرے میں ڈال دیا ۔