Wednesday, October 5, 2022

شامی فوج کی دمشق کے نواحی قصبے میں بمباری ،بچوں سمیت20افراد ہلاک

شامی فوج کی دمشق کے نواحی قصبے میں بمباری ،بچوں سمیت20افراد ہلاک

شام ( 92 نیوز ) شام کی سرکاری فوج کے طیاروں کی دارالحکومت دمشق کے نواح میں قصبے مشرقی غوطہ پر بمباری سے بیس افراد ہلاک ہوگئے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں ۔ مشرقی غوطہ کے ساتھ ساتھ شامی طیاروں نے ڈوما، مسرابا،عین تراما، میڈیرا،حارستہ کے قصبوں میں بمباری کی۔
شامی فورسز کے مطابق ائیر فورس کے طیاروں نے ان علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ شام کی صورتحال کو مانیٹر کرنیوالی برطانوی ایجنسی سیرین آبزرویٹری نے بھی بمباری کی تصدیق کی ہے ۔