شامی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال
دمشق(ویب ڈیسک)انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جس سے چھ افراد مارے گئے ہیں۔
شامی صوبے ادلیب میں زہریلی گیس کےحملےسے متاثر ہونے والے افراد کی جس ویڈیو کا ذکر کیا گیا ہے وہ سوشل میڈیا سے لی گئی ہے مرنے والے میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب شامی فوج نے ادلیب کے گاؤں سرمن میں ہونے والے حملے کو ایک پرو پیگنڈا قرار دیا ہے ۔