Saturday, July 27, 2024

شامی فضائیہ کے فضائی حملوں میں اسی افراد ہلاک، درجنوں زخمی، بچے اور خواتین شامل، کئی عمارتیں تباہ، باغیوں کا پالمیرا پر قبضہ مستحکم

شامی فضائیہ کے فضائی حملوں میں اسی افراد ہلاک، درجنوں زخمی، بچے اور خواتین شامل، کئی عمارتیں تباہ، باغیوں کا پالمیرا پر قبضہ مستحکم
May 31, 2015
شام (ویب ڈیسک) شام میں فضائی حملوں اور بیرل بم دھماکوں میں اسی سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی فضائیہ نے ولایت حمص کے قصبوں حلب، الباب، الشعار  میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔ سرکاری فضائیہ نے حلب کے علاقے  الشعار میں مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم حکام نے شہر میں فضائی حملوں کی تردید کی ہے۔ دوسری طرف باغیوں نے صوبہ ادلب پر قبضہ مستحکم کر کے پالمیرا میں  بدنام زمانہ سرکاری جیل تباہ کر دی ہے۔ اس جیل میں حکومت مخالفین کو اذیتیں دی جاتی تھیں۔ پالمیرا شہر میں سرکاری فضائی حملوں میں ستر افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ  بچے اور خواتین ہیں جبکہ کئی گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور شہر میں کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فضائی حملوں میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی ہے۔ حلب کے شمال مشرق میں واقع قصبہ الباب بھی سرکاری حملوں کی زد میں ہے۔ شام کے فوجی ذرائع نے  ترک سرحد پر واقع باغیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔