Friday, September 13, 2024

شامی صدر نے ملک میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا اور برطانیہ کو قرار دیدیا

شامی صدر نے ملک میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا اور برطانیہ کو قرار دیدیا
June 11, 2018
دمشق (92 نیوز) شام کے صدر نے اپنے ملک میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا اور برطانیہ کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا روس دمشق حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔ بشارالاسد نے اگلے سال تک خانہ جنگی کے خاتمے کا دعویٰ بھی کیا ۔ شامی صدر بشار الاسد نے برطانوی جریدے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہشتگروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ان کی فورسز نے اسی فیصد سے زائد علاقے کو آزاد کرا لیا ہے جبکہ باقی علاقوں کو بھی جلد حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے۔ شامی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے عشروں سے روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، اتحادی ممالک میں اختلافات ہو جاتے ہیں مگر ماسکو نے کبھی زبردستی نہیں کی۔ صدر بشارالاسد نے کہا کہ عالمی قوتوں کو سمجھنا چاہیئے کہ اگر دہشتگرد آج شام میں خانہ جنگی کا باعث ہیں تو کل کسی اور علاقے کو بھی تباہ کر سکتے ہیں۔