شامی صدر بشار الاسد کم جونگ اُن سے ملاقات کیلئے پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے
دمشق (92 نیوز) شام اور شمالی کوریا میں قربتیں بڑھنے لگیں ۔ شامی صدر بشار الاسد کم جونگ اُن سے ملاقات کیلئے جلد ہی پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد نے شام میں شمالی کورین سفیر سے ملاقات کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا اعلان کیا۔
بشار الاسد نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں حالیہ تبدیلیاں کم جونگ اُن کی شاندار لیڈر شپ اور سیاسی سمجھ بوجھ کا نتیجہ ہے ۔
ملاقات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی سربراہ مملکت کم جونگ اُن کے دور حکومت میں شمالی کوریا کا دورہ کرے گا۔