Wednesday, November 30, 2022

شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کی بڑی کامیابی، جنوبی علاقوں میں داعش کو پسپا کر دیا

شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کی بڑی کامیابی، جنوبی علاقوں میں داعش کو پسپا کر دیا
دمشق (92 نیوز) شام میں صدر بشارالاسد کی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی علاقوں میں داعش کو پسپا کر دیا۔ شامی فورسز نے کئی ماہ کی لڑائی کے بعد جنوبی حصے طلول الصفا کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرتے ہوئے داعش کو پیچھے دھکیل دیا۔ یہ علاقہ دمشق اور  سویدا کے درمیان واقع ہے۔ شکست کے بعد داعش شام کے مشرقی حصے تک محدود ہوگئی  ہے۔ دوسری جانب   صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری میں  تینتالیس  افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ کارروائی  ابو  الحسن نامی  دیہات میں  کی گئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور  بچے بھی شامل ہیں۔