Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شامی شہریوں کو مسلسل خوراک اور ادویہ کی فراہمی کیلئے شہر تک مستقل رسائی دی جائے: عالمی ریڈکراس

شامی شہریوں کو مسلسل خوراک اور ادویہ کی فراہمی کیلئے شہر تک مستقل رسائی دی جائے: عالمی ریڈکراس
February 5, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی ریڈ کراس نے محصور شامی قصبے معظمیہ کے شہریوں کیلئے خوارک اور ادویات بھجوا دی ہیں لیکن اس سے شہریوں کی صرف تین ہفتے کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ ریڈ کراس نے کہا ہے کہ شامی شہریوں کو مسلسل خوراک اور ادویہ کی فراہمی کیلئے شہر تک مستقل رسائی دی جائے۔ ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پچاس ہزار آبادی کے شہر میں ادویہ کی کھیپ بھی بھیجی گئی ہے جو دس ہزار افراد کیلئے کافی ہوں گی جبکہ ایجنسی نے ادلب کے دیہات فوا اور کفرایا کیلئے خوارک اور ادویہ کی ترسیل کیلئےعلاقے تک رسائی کی درخواست بھی کی ہے۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ معظمیہ کے شہری محصور ہونے کی بنا پر فاقوں اور بیماریوں کا شکار ہیں۔