Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شامی سکیورٹی فورسز نے تاریخی شہر پالمیرا پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا

شامی سکیورٹی فورسز نے تاریخی شہر پالمیرا پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا
March 26, 2016
پالمیرا(ویب ڈیسک)شامی سکیورٹی فورسزنے تاریخی شہر پالمیرا پردوبارہ قبضہ حاصل کرلیاادھرامریکی حکام نےدعویٰ کیاہےکہ تازہ فضائی حملوں میں داعش کاسینئرنائب سربراہ ماراگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق شامی فورسزکی بھرپورکارروائی نے تاریخی شہرپالمیراسے شدت پسندتنظیم داعش کاصفایاکردیا۔ شامی سرکاری میڈیانے جمعہ کے روز دعویٰ کیاکہ حکومتی فورسزنے پالمیراشہرسے داعش کاقبضہ چھوڑالیاہےشامی فورسزکوروسی جیٹ طیاروں  کی بھی حمایت حاصل تھی پالمیراشہرپرداعش ایک سال سے قابض تھی تاہم شامی فوج کے پالمیراشہرپردوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کوبشارالاسدحکومت کی اہم کامیابی قراردیاجارہاہے۔ دوسری طرف شام میں داعش کے نائب کمانڈرعبدالرحمان المصطفیٰ  کی ہلاکت کواہم کامیابی قراردیاجارہاہےامریکی  میڈیا نے دفاعی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاہےداعش کاسینئررہنماجمعرات کوفضائی  کارروائی میں ماراگیا۔