Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شامی باغی جنگجوؤں کی داعش کے خلاف شدید لڑائی ،قراقبری شہر پر قبضہ کر لیا

شامی باغی جنگجوؤں کی داعش کے خلاف شدید لڑائی ،قراقبری شہر پر قبضہ کر لیا
March 11, 2016
دمشق(ویب ڈیسک)شام کے باغی جنگجوؤں نے  حلب کے شمال میں  داعش کیخلاف شدید لڑائی کے بعد قراقبری  شہر پر قبضہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے گروپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانیوالی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی حکومت کے باغی گروپ کے ارکان حلب کے شمال میں واقع قصبے قراقبری  کی داعش سے آزادی اور اس کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں ، جمعرات کو فلمائی گئی  ایک دوسری ویڈیو میں  جنگجو اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے کہہ رہا ہے کہ  الاحفاظ صلاح الدین بریگیڈ  نےقراقبری پر قبضہ کر لیا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ الاحفاظ صلاح الدین بریگیڈ کو اس کارروائی میں فیلاک الشام اور القدص بریگیڈ کی معاونت حاصل تھی اور انہوں نےشام کی سرزمین کو داعش سے پاک کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ۔