Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شام،مشرقی غوطہ میں 10روز میں 600سے زائد شہری بھینٹ جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

شام،مشرقی غوطہ میں 10روز میں 600سے زائد شہری بھینٹ  جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے
March 1, 2018

شام ( 92 نیوز ) شامی شہرمشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز اور باغیوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، 10 روز میں خواتین اور بچوں سمیت  600 سے زائد  معصوم شہری خونیں لڑائی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

ننھی کلیوں کو گولہ بارود سے تباہ کیا جارہا ہے ، کوئی عمارت سلامت نہیں نہ ہی  کوئی سر چھپانے کا ٹھکانہ  ہے ۔

پہلے حلب اور اب مشرقی غوطہ  حکومتی فورسز، باغیوں اور داعش دہشتگردوں کی لڑائی کا گڑھ بن گیا ہے۔  یہاں آسمان سے بارش کی بجائے صرف بم برستے ہیں ۔ خون میں نہائے ننھے فرشتے عالمی برادری کی بے حسی پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں ۔

روسی صدر ولادی  میر پیوٹن نے شہر میں پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان بھی کیا، مگر خوفزدہ شہری زیرزمین ٹھکانوں سے نہیں نکل رہے ۔  جس کی بڑی وجہ سیز فائر کے دوران بھی ہونے والے فضائی حملے ہیں ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ماہرین کےمطابق شمالی کوریا شامی حکومت کو کیمیائی اسلحہ فراہم کررہا ہے ، غوطہ پر گزشتہ اتوار کو ہونے والے حملے میں کلورین گیس استعمال کی گئی تھی ۔  اس سے قبل 2013 میں بھی شہر کو ہولناک کیمیائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں سیکڑوں افراد مارے گئے تھے ۔