Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شام،امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کیخلاف کارروائیاں ،ترک امریکہ تعلقات کشیدہ

شام،امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کیخلاف کارروائیاں ،ترک امریکہ تعلقات کشیدہ
January 26, 2018

شام ( 92 نیوز) شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائیوں پر ترک امریکا تعلقات میں کشیدگی آنے لگی ۔ شدید مخالفت کے باوجود وائی پی جی کے خلاف وسیع زمینی آپریشن جاری ہے ۔  امریکی اور ترک فورسز میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا۔

شام اور امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود ترک حکومت نے 5 روز قبل عفرین میں شامی کرد ملیشیا گروہ وائی پی جی کے خلاف ایک وسیع زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔ ترکی کی جانب سے کرد جنگجوؤں کی حمایت پر امریکہ کو خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ کردوں کی حمایت نہ کرے۔

ترکی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ امریکہ اب بھی کرد جنگجوؤں کو اسلحہ سپلائی کررہاہے ۔ جس کی وجہ سے امریکی اور ترک فورسز میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

صدر ٹرمپ نے عفرین میں جاری پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا  ہےکہ ترکی کی فوجی کارروائی سے شام میں  مشترکہ اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر سے بات چیت کرتےہوئے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی۔