Tuesday, October 4, 2022

شالیمار ایکسپریس شورکوٹ ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی

شالیمار ایکسپریس شورکوٹ ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی
لاہور (92نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شورکوٹ ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی۔ تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شورکوٹ کینٹ چھاونی ریلوے سٹیشن پر لاہور سے کراچی جانےوالی شالیمار ایکسپریس کا انجن اچانک ایک بوگی سمیت ریلوے پٹڑی سے نیچے اتر گیا مگر بوگی میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ادھر انتظامیہ نے ریلوے ٹریک بحال کرنے اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ٹیکنیکل سٹاف کو طلب کر لیا ہے۔