Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 78واں یوم وفات آج عیقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 78واں یوم وفات آج عیقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے
April 21, 2016
لاہور(92نیوز)شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 78 واں یوم وفات آج عقیدت اوراحترام سےمنایا جا رہا ہے علامہ اقبال نے خطبہ الہٰ  آباد میں جہاں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست کا تصور پیش کیا وہیں ان کی قرآنی تعلیمات اور عشق رسول  پر مبنی کلام  نے ایک  دنیا  کو  اپنا  گرویدہ  کردیا۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ کے محلہ چوڑی گراں میں 9نومبر1877کو ایک ایسے نومولود نے جنم  لیا جو بعد میں شاعر مشرق اور عظیم  فلاسفر کی  حیثیت  سے دنیائے  افق پر چمکتا  رہا  علامہ  محمد اقبال  مغربی علوم  کے ساتھ ساتھ مشرقی علوم  سے بھی خوب فیض  یاب ہوئے فلسفہ ایران کی مختصر تاریخ  لکھنے پر انہیں  ڈاکٹریٹ کی ڈگری  سے نوازا گیا ۔ حکیم الامت علامہ اقبال  برصغیر کے مسلمانوں کی حالت زار  پر فکر مند رہتے  تھے جس کا حل انہوں نے آل انڈیا  مسلم لیگ  کے پلیٹ فارم سے انیس سو  تیس میں خطبہ  الہٰ آباد میں  پیش  کیا مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک  کا تصور  دیگر اکابرین اور مشاہیر  کے لئے تحریک کا  باعث  بنا جس کا نتیجہ چودہ  اگست انیس سو سینتالیس میں قیام  پاکستان کی صورت  میں  سامنے آیا۔ شاعر مشرق نے قرآنی  تعلیمات کو  اشعار  کے سانچے میں ڈالا ان  کی شہرہ  آفاق کتابوں  میں بانگ  درا،بال جبریل ، ضرب کلیم ، ،ارمغان حجاز،اسرار خودی اور   رموز بے خودی  شامل ہیں مشرقی افکار سے ایک  دنیا کو منور کرنے والا یہ  روشن  ستارہ  اکیس  اپریل انیس  سو  اڑتیس کو  ہمیشہ ہمیشہ  کے لئے ڈوب گیا لیکن ان کے افکار کی کرنیں آج بھی نوجوان  نسل کے لئے مشعل راہ  ہیں۔