Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

شاعر ، افسانہ نگار اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

شاعر ، افسانہ نگار اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 15 برس بیت گئے
July 10, 2021

لاہور (92 نیوز) باکمال شاعر،لاجواب افسانہ نگار اور منفر د کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے پندرہ برس بیت گئے۔

لفظوں میں زمانے کی حقیقی تصویر پیش کرنے والےعظیم شاعر،افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی نے بے مثال ادب تخلیق کیا۔ احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں بیس نومبر انیس سو سولہ کو پیدا ہوئے۔

احمد ندیم قاسمی ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔ ان کا شمار ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔

ادب کے افق پر احمد ندیم قاسمی کا پچاس سے زائد کتابوں کا فقری اثاثہ ادبی فہم کی راہیں متعین کر رہا ہے۔ احمد ندیم قاسمی دس جولائی دو ہزار چھ کو مختصرعلالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔