Friday, October 7, 2022

شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری کی ڈگری کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ عدالت نے 14 جنوری کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت پر درخواست گزار عطا محمد چانڈیو نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کراچی یونیورسٹی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری جعل سازی سے نکلوائی۔ ڈگری کے اجرا سے متعلق کراچی یونیورسٹی کا رجسٹر منگوایا جائے۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو چودہ جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔