Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شارع فیصل پر جاں بحق ہونیوالا مقصود بے گناہ تھا، وزیر داخلہ سندھ

شارع فیصل پر جاں بحق ہونیوالا مقصود بے گناہ تھا، وزیر داخلہ سندھ
January 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ، انتظار احمد اور مقصود قتل کیسز میں انکوائری چل رہی ہے ۔  شارع فیصل پر جاں بحق ہونیوالا مقصود بے گناہ تھا ۔

دوسری جانب نقیب اللہ کیمپ درد کے ماروں کی دوا بن گیا۔ مقصود کی والدہ اور بہنیں بھی نقیب اللہ کیمپ پرپہنچ گئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مقصود کی بہن بےنظیرکیمپ میں خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئی۔

مقتول کی بہن نے بتایاکہ اس  کانام بھائی نے بےنظیر رکھا تھا ۔ بلاول بھٹواپنی ماں کے نام کی لاج رکھتے ہوئے انصاف دلوائیں ورنہ نام ہی بدل لونگی۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال  کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر جاں بحق ہونیوالا مقصود بے گناہ تھا ۔  جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔  مقصود کے اہلخانہ کو ہر سطح پر مطمئن کریں گے ۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود، انتظار احمد اور مقصود قتل کیسز کی تحقیقات چل رہی ہے ۔  تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان واقعات میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔