Saturday, July 27, 2024

شارخ خان کو امریکا میں امیگریشن حکام نے ایک بار پھر روک لیا

شارخ خان کو امریکا میں امیگریشن حکام نے ایک بار پھر روک لیا
August 12, 2016
لاس اینجلس (92 نیوز) – مائی نیم از خان بٹ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ کہنے والے کنگ خان حقیقی زندگی میں ویسی ہی مشکل صورتحال میں پھنس گئے جس سے وہ فلموں کے دوران آسانی سے نکل جاتے ہیں۔ کنگ خان کو اپنے نام کی وجہ سے امریکا میں ہر بار روک لیا جاتا ہے لیکن وہ امریکی رویے کی اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اس بار لاس اینجلس ائیر پورٹ پر روکے جانے پر پوکے مون گیم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بالی ووڈ کنگ شارخ خان امریکہ میں ایک بار پھر مشکل کا شکار۔ نامور بھارتی فنکار کو لاس اینجلس ائیر پورٹ پر بھی امیگریشن حکام کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ لاس اینجلس ائیر پورٹ پر پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا۔ بالی ووڈ اسٹار نے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیکورٹی معاملات کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار انہیں یوں روک لینا حیران کن اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ واقعے پر وقتی جھنجلاہٹ کا شکار ہونے والے کنگ خان کی حس مزاح بحال ہوئی تو انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس دوران وہ کچھ بہت ہی اچھے پوکے مون پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ شاہ رخ کو کیوں روکا گیا اس کی فوری طور کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم امریکی حکام نے ان سے اس معاملے پر معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ بعض اوقات امریکی سفارت کاروں کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ کنگ خان کو اس سے پہلے 2012 میں نیویارک اور 2009 میں نیو جرسی ائیر پورٹ پر بھی پوچھ گچھ کے لئے روکا گیا تھا۔